• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت متعدد وزراء کے قلمدان واپس لئے گئے۔

فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات لگادیا گیا۔

وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ، امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے بھی قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہٰی کو وزارت ہاؤسنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،مگر انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراء بھی تبدیل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، ہمایوں اختر کو کامرس کا مشیر اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عمرایوب کے پاس وزارت پاور ڈویژن کی وزارت رہے گی۔

تازہ ترین