• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا انتقال کر گئے


پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا انتقال کر گئے، اہلخانہ نے کمال پاشا کے انتقال کی تصدیق کردی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ محمد کمال پاشا طویل عرصہ سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے، پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے 300 سے زائد فلمیں لکھیں۔

یاد رہے کہ محمد کمال پاشا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی تھی۔ 

وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے اسپتال میں مصنف کی عیادت کی اور انہیں خیرسگالی کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک اور گل دستہ پیش کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید