• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشوا کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کیلئے مان گئے

کراچی میں نجی اسپتال کی انتظامیہ اور عملے کی غفلت سے جاں بحق ہونے والی ننھی کلی نشوا کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کے لئے مان گئے۔

ذرائع کے مطابق نشوا کے اہلخانہ نے پہلے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا تھا،ننھی بچی کی میت جلد جناح اسپتال منتقل کی جائے گی۔

نشوا کے والد قیصر علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری بیٹی نے بہت ہمت کی،لیکن وہ ہار گئی اور دنیا چھوڑ کر چلی گئی۔

انہوں نے اپیل کی کہ خدارا سب مل کر آواز اٹھائیں تاکہ کل کسی اور کی بیٹی نہ جائے،کیا اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے؟

نشوا کے والدنے مزید کہا کہ حکام آتے رہیں گے مگر کارروائی نہیں ہوگی، خبر بنتی رہے گی، تصویریں کھنچتی رہیں،ہونا کچھ نہیں،ہم یہاں کسی کو بچا نہیں سکتے۔

تازہ ترین