• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 کراچی (نیوز ڈیسک) مصر میں صدر الفتاح السیسی کو 2030 تک اقتدار میں رکھنے کیلئے آئینی اصلاحات سے متعلق ریفرنڈم جیت لیا، الیکشن کمیشن نے منگل کے روز ہونے والے متنازع ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کردیا، اپوزیشن نے اس ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ43فیصد افراد نے ووٹ ڈالا جس کے نتائج کے مطابق 88.33 فیصد نے صدر کے حق میں ووٹ دیا، اس آئینی تبدیلی کے بعد مصری صدر 2024 میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد دوبارہ انتخاب کی صورت میں مزید 6 برس یعنی 2030 تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔
تازہ ترین