ہالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم دی ویلوسی پاسٹر کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
برینڈن اسٹیر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے والدین کو کھونے کے بعد چین کا رخ کرتا ہے جہاں اسے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے بارے میں علم ہوتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں کلائر ہسو،گریگ کوہن،نکولس ایم گوروفولو،اوریلیو وولٹیئر،جیسی ٹیورٹس اور کرٹ والٹ مین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جوہنی مکاربے اور ایڈم وٹسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔