کراچی(نیوزڈیسک)سری لنکا میں حالیہ خودکش حملوں کے بعد حکومت نے ایک حکمنامے کے تحت ملک بھر میں برقعے اور حجاب پر پابندی لگادی،سری لنکن صدر نے حملوں کے بعد 21 اپریل کو برقعے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا،اتوار کو حکومت کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا کہ کسی بھی طرح سے چہرے ڈھکنا کہ اس سے کسی شہری کی شناخت چھپائی جارہی ہے اس پر ایمرجنسی ضابطے کے تحت پابندی ہوگی۔