گریڈ 20 کے پروفیسر اور شپ اونر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی کو ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اور نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، احسن اقبال نےاین ایف سی ایوارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، بائیس ماہ سے جاری وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔
بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
بھارتی لوگ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی ہوئی۔ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادیو نے آپریشن سندور اور پہلگام واقعے پر سوالات اٹھا دیئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو پر سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سابق وزیر داخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضٰی بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں، لیاری میں تقریباً 150عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں۔
بانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئر پرسن ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ وہ ایک مثبت ضمیر کے ساتھ چیرمین کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوںمیں آج فی تولہ سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو چارج دینے کی تصدیق کر دی۔