• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سنڈے میگزین‘‘ کے پلیٹ فارم سے حسبِ روایت ہم نے آپ کو مائوں کے عالمی یوم کے موقعے پر پیغامات لکھنے کا سندیسہ دیا، جواباً دلی جذبات کی عکّاسی و ترجمانی کرتے پیغامات کی وصولی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ تو لیجیے، بروقت موصول ہونے والے پیغامات آپ کی پیاری، ممتا کی ماری، مائوں کی نذر ہیں۔

(پیاری امّی، سیّدہ رسالت عباس کے نام)

پیاری امّی جی! جُگ جُگ جئیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے اور آپ پر اِسی طرح رحم فرمائے، جس طرح آپ نے ہمارے بچپن میں ہم پر کیا تھا۔

(عِطے، کامی، کومل، یاور، مون، شان، کائنات اور سیّدہ عطرت بتول نقوی، سمن آباد، لاہور کی طرف سے)

(جنّت کا نشان، میری امّی کے لیے)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِخضر عطا فرمائے(آمین)۔ہیپی مدرز ڈے امّی۔

(سعدیہ وحید سعدی، اسلام آباد کا پیار)

(عظیم ماں کے لیے)

ماں کا نام لبوں پر آتے ہی ایک حقیقی محبّت کا احساس گھیر لیتا ہے۔دُعا ہے کہ اللہ سب کی ماؤں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے( آمین)۔

(ایم شفیق شاہد ملک، کمالیہ کی طرف سے)

(والدہ (مرحومہ) کے لیے)

اللہ تعالی آپ کو جنّت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین)۔

(شاہد نواز خان، واحد نواز خان، زاہد نواز خان اور شہریار خان،قیوم آباد، کراچی سے)

(امّی جان کی نذر)

آپ ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک اور دِل کی دھڑکن ہیں۔

(ثنا بشیر اور،حنا بشیر،لاہور سے)

(پیاری امّی کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِ خضر عطا فرمائے(آمین)۔

(زرتاج خان اور عُمر تاج خان،قیوم آباد ،کراچی کی جانب سے)

(امّی جان کے نام)

پیاری امّی آپ کو مدرز ڈے مبارک ہو۔

(وقار احمد، ظفر ٹاؤن، کراچی کی مبارک باد)

(پیاری امّی کی خدمت میں)

یا اللہ!ہماری ماں کا سایہ ہمارے سَروں پر قائم و دائم رکھنا(آمین) ۔

(واصد خان درّانی، لاہور کی دُعا)

(جان سے پیاری امّی کے لیے)

اللہ کرے، آپ کے لبوں پریہ مُسکراہٹ سدایونہی سجی رہے(آمین)۔

(حرا عبّاسی، کراچی کی جانب سے)

(امّاں جان کے نام)

امّاں جان! خوش رہا کریں۔ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب فرمائے(آمین)۔

(نورخان بٹ، نعیم خان بٹ، نصیر خان بٹ اورنذیر خان بٹ، ہزارہ ڈویژن سے)

(عزیزترین امّی جی کے لیے)

امّی ! آپ ابّو کے ساتھ عُمرہ ادا کرنے جارہی ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ آپ دونوں کا عُمرہ قبول فرمائے۔ہمیں بھی دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

(درشکا روشان، شاہی بازار، حیدرآباد کی جانب سے)

(والدہ(مرحومہ) کے نام)

آپ بہت یاد آتی ہیں۔

(عبدالسّلیم، رحیم، زبیر اور گڈو، حیدرآباد سے)

(پیاری امّی (مرحومہ) کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ اور ہم سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے(آمین)۔

(حذیفہ، فرجاد اور مانی،اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(دُنیا بھر کی ماؤں کے نام)

سب مائیں عظیم ہوتی ہیں، اُن کی قدر کریں۔

(حنا کامران، کراچی کی جانب سے)

(ماں جی کی نذر)

سہیلیاں رَل میں کھیڈن گئی تے ٹُٹ گیئاں میریاں وَنگاں

’’ماں‘‘ہوندی تے ہور چڑھاندی، باپ توں مَنگدی سَنگاں

(یعقوب ملک، تحصیل بھوانہ،ضلع چینوٹ کی طرف سے)

(پیاری ممّا، صوفیہ شمشاد غوری کے نام)

ممّا! آپ کہتی ہیں کہ مَیں آپ کی ننّھی پری، کومل کلی، لاڈلی و چہیتی بیٹی ہوں، مگر ممّا! آج مَیں آپ سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ دُنیا کی سب سے اچھی ماں ہیں۔ آئی لَو یو سو مچ ممّا۔

(صُحاف شمشاد غوری، لانڈھی، کراچی کا اظہارِ محبّت)

ای میل کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات

(میری کام یابی کی کنجی ماں کےلیے)

امّی جان! آپ نے ہم سب بہن بھائیوں کی تعلیم و تربیت پر ہمیشہ خاص نظر رکھی۔ ہمیں اپنی قسمت پر بے حد ناز ہے کہ آپ ہماری ماں ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ آپ کا دِل سدا اولاد کے سُکھ سے شاد رہے اور آپ کا ٹھنڈا میٹھا سایہ سَروں پر قائم و دائم رہے(آمین)۔

(جاوید یونس، ڈگری کا پیار بَھرا پیغام)

(پیاری ماں کے نام)

دُنیا کا کوئی رشتہ اتنا سچّا اور خالص نہیں ، جتنا ماں اور اولاد کاہے۔ ہیپی مدرزڈے۔

(طیّبہ یوسف زئی، بدین کی جانب سے)

(ماں جی کے نام)

ماں جی! آئی مِس یو۔

(عُمردراز کی جانب سے)

(میری آنکھوں کی ٹھنڈک، ممّا شازیہ عمران کےلیے)

ممّا جان! آپ دُنیا کی عظیم ترین ماں ہیں۔ اللہ رب العزّت سے دُعا ہے کہ آپ کا سایہ تادیر ہمارے سَروں پر قائم رہے(آمین)۔

(ماہم عمران، گلستانِ جوہر، کراچی سے)

(عظیم ترین ہستی، امّی کے نام)

امّی جان! آپ کی عظمت کو لاکھوں کو سلام۔

(معافیہ، دستگیر کی طرف سے)

(سوئیٹ ماں کےلیے)

اے پیاری ماں! تیری ممتا کی خوشبو سے میرا جہاں مہکتا رہے۔ میری دِل کی گہرائیوں سے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو شیزوفرینیا کے عارضے سے جلدازجلد شفا عطا فرمائے(آمین)۔

(عثمان خان کی دُعا)

(پیاری امّی (مرحومہ) کے نام)

آپ کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنّت نصیب فرمائے(آمین)۔

(محمّد آصف کریمی کی طرف سے)

(راج دُلاری امّی کے لیے)

ہیپی مدرز ڈے امّی! سچ تو یہ ہے کہ اس بے مرّوت دُنیا میں ہر کوئی مُنہ موڑ سکتا ہے، فکر کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ بس ایک ماں ہی ہے، جو اپنی اولاد سے مُنہ نہیں موڑتی۔

(زوناش ظفر کی جانب سے)

(عزیز ترین ماں کے نام)

ماں! تجھے سلام۔ آپ کو آپ کا ہی دِن مبارک ہو۔

(صفا عرفان، کراچی کی مبارک باد)

(جان سے عزیز امّی کے لیے)

سدا سلامت رہیں۔ ہیپی مدرز ڈے امّی۔

(محمّد افروز اور محمّد ولی، برف خانہ، ملیر، کراچی سے)

(امّی حضور کے نام)

جان سے بھی پیاری امّی جان! سدا سلامت رہیں۔ آپ کی ممتا کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ دُعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں(آمین)۔

(بَنتی لال، کراچی کا پیار بَھرا پیغام)

(پُرخلوص امّی کے لیے)

اللہ کے حضور دُعا ہے کہ آپ کے لبوں پر مُسکراہٹ کے گُل یوں ہی سجے رہیں اور آپ کی ممتا سے ہماری زندگیاں روشن و منوّر رہیں(آمین)۔

(موضانہ ندیم اور عمارہ ندیم کی دُعا، کراچی سے)

(پیاری امّی کی خدمت میں)

چمکتی راہ کی منزل یا کہکشاں کہیے

خوشی کے رنگ بکھیرے وہ آشیاں کہیے

بہشت پاؤں تلے جس کے ہے، نہاں کہیے

وہ تو ماں ہے، چناں چہ اُسے ہی ماں کہیے

(بلقیس متین، کراچی کا پیار)

تازہ ترین