آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

علی محمد خان قابل نفرت الفاظ واپس لیں،پاکستان ہندو کونسل

کراچی / اسلام آباد (خبرایجنسی ) پاکستانی ہندو کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندو کونسل نے حکومتی وزیر علی محمد خان کے قومی اسمبلی میں قابل نفرت متنازع بیان پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، ہفتے کو صدر گوپال خامانی اور سیکریٹری جنرل پرشوتم رامانی نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علی محمد خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی طرف سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے پیش کردہ بل کی مخالفت کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ کم عمری کی شادیوں پر پابندی کا یہ بل اسلام کے منافی ہے اور اقلیتی غیر مسلم پارلیمنٹرین کو یہ بل پیش کرنے کا حق حاصل نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید