• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے پہلے مہنگائی کا طوفان‘پھلوں‘سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد ( آن لائن ) ماہ رمضان کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان ‘سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بڑھ گئے ‘ پیاز 70روپے فی کلو‘لیموں 400روپے ،سیب 300 روپے ،کیلا 200روپے فی درجن اور خربوزہ 150 روپے فی کلوفروخت ہونے لگا جبکہ آٹے‘چینی ‘چاول اور دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا‘حکومت کی جانب سے2ارب روپے کا پیکیج ملنے کے باوجودیوٹیلیٹی اسٹوروں پر چینی ،آٹا،گھی اور تیل سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش تاحال دستیاب نہیں ہے ‘ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام کیلئےجاری ریٹ لسٹ کو تاجر برادری نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کرنا شروع کردی ہیں‘ عوام نےحکومت کو بددعائیں دینا شروع کردی ہیں ۔ماہ مبارک سے قبل ہی ملک کے مختلف شہروں میں سبزیوں اور فروٹ سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کی فروٹ اور سبزی منڈیوں سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے‘ٹینڈے کی قیمت 100 روپے فی کلو ،بینگن 80 روپے فی کلو ،بھنڈی 120 روپے فی کلو ٹماٹر 80 روپے فی کلو جبکہ آلو 40 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے اسی طرح سفید سیب کی قیمت 150 روپے سے 250 روپے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے سیب کی قیمت 300 روپے فی کلو ہوگئی ہے‘مختلف شہروں میں آٹے چینی ،چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے‘دودھ 120 روپے جبکہ دہی 130 روپے فی کلو فروخت ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔
تازہ ترین