• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراساں کرنے کا الزام، بھارتی چیف جسٹس کو کلین چٹ دے دی گئی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے خلاف خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والی کمیٹی نے کلیئر قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی پر گزشتہ ماہ 20 اپریل کو سپریم کورٹ کی سابق خاتون ملازم نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی سابق ملازم خاتون نے 22 ججز کو لکھے گئے حلف نامے میں الزام لگایا تھا کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے انہیں 2018 میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کے دفتر میں 2 مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون نے حلف نامے میں دعویٰ کیا تھا کہ ’چیف جسٹس نے انہیں زبردستی گلے لگایا، ان کے جسم کو چھوا اور انہیں باہرجانے سے روکا‘۔
تازہ ترین