• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارر کامیڈی فلم "دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے"کی نئی جھلکیاں جاری

خوف و دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی ہارر کامیڈی فلم دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائے(The Dead Don't Die) کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔


جیمز رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پرا من قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں زومبیز انسانوں کو نشانہ بنانے کیلئے قدم جمالیتے ہیں،جن سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے رہائشی اور پولیس حرکت میں آجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ایڈم ڈرائیور،بل مرے،آسٹن بٹلر،سلینا گومز،ڈینی گلوور،ٹام ویٹس اور سارہ ڈرائیور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوشوا ایسٹراچن کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 14جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین