• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے ایوان میں بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موروثی ایکسیڈنٹل چیئرمین ہیں، یہاں پر آ کر بات کرتے ہیں ،اتنی ہمت نہیں ہے کہ سن لیں، ان کی قابلیت کیا ہے؟ ان کو کیا سمجھ ہے؟ انہوں نے دیکھا کیا ہے؟


مراد سعید نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا پیسہ لوٹ کر جائیداد بنانے والے بات کریں گے، ایک پرچی لہرا کر ہمارے پاس آگیا کہ میں چیئرمین بن گیا، مذاق ہے کیا؟

مراد سعید کی تقریر کے اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا تاہم مراد سعید اپوزیشن کے شور میں تقریر کرتے رہے۔

اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام پریشان ہیں، اچانک وزیرخزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹادیا جاتا ہے، عوام سوال کررہے ہیں کہ فیصلے کون کررہا ہے؟، وزیراعظم کسی کی بھی تعیناتی سے پہلے اس شخص سے ملاقات ہی نہیں کرتے، ایسا تو نہیں کہ پاکستان میں تعیناتی آئی ایم ایف کررہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اچانک سے عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا، کھانے پینے کی اشیاء تاریخی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے مہنگی ہوئیں، عوام حکومت کی ناکامی کی سزا پٹرول، گیس، بجلی، دواؤں کی قیمتوں میں اضافے سے بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین