میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی گواہ گلوکارہ کنزہ منیر نے کہا ہے کہ میشا شفیع جھوٹی ہیں۔
کنزہ منیر نے عدالت کے روبرو اپنا ریکارڈ کرایا اور کہا کہ میشا شفیع جھوٹی ہیں،ریہرسل کےلئے 45 منٹ تک اسٹوڈیو میں موجود رہیں، جس کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی تھی۔
گلوکارہ نے کہا کہ میشا شفیع نے آنے پر علی ظفر کو گلے لگاکر سلام کیا اور جاتے ہوئے بھی گلے لگاکر انہیں الوداع کہا ۔
کنزہ منیر نے عدالت کو بتایا کہ ریہرسل میں11 اور لوگ بھی موجود تھے،دونوں گانے کے دوران 4 سے 5 فٹ دورکھڑے تھے۔
عدالت نے 18 مئی کو مزید گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔