• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور UAE میں دفاعی معاہدے کیلئے پیش رفت، 3 ارب ڈالر LNG خریدنے کا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی معاہدے کیلئے پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی فروخت کیلئے 3ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں ، یہ پیش رفت متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھارت کے انتہائی مختصر دو گھنٹے کے دورے کے دوران ہوئی ہے، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے تجارت کو 200ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے صحافیوں کو بتایا کہ فریقین نے اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی تشکیل کی جانب پیش رفت کےلئے ایک لیٹر آف انٹینٹ (اظہارِ دلچسپی کی دستاویز) پر دستخط کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کے لئے 3 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا صارف بن گیا ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تجارت اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہونے والی بات چیت کے دوران سامنے آئی۔اس معاہدے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھارت کے انتہائی مختصر دو گھنٹے کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید