چاغی (اے پی پی)غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 46 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، لیویز حکام نے ضروری کارروائی کے بعد زیر حراست تارکین وطن کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جن کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔