انگلش بولر لیام پلنکٹ کے بال ٹمپرنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی بول پڑیں۔
اپنے ردعمل میں شیریں مزاری نے کہا کہ انگلش ٹیم ہمیں ہرانے کے لئے کیا بال ٹمپرنگ کرے گی؟
انہوں نے استفسار کیا کہ کہاں ہے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)؟ انگلش بولر کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انگلش بولر کی گیند کھرچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،جس نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انگلش بولر کی ویڈیوز سے آگاہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اس معاملے پر آئی سی سی میچ آفیشلز کی جانب سے ایکشن لئے جانے کی منتظر ہے۔
کرکٹ قوانین کے مطابق میچ آفیشلز 48 گھنٹوں کے اندر معاملے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جبکہ پی سی بی کا سی ای او بھی معاملے کو 96 گھنٹے کے اندر رپورٹ کرسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی آفیشلز نے اب تک معاملہ رپورٹ نہیں کیا ہے جبکہ آئی سی سی کے سی ای او کو بھی 7 دن کے اندر اندر خود معاملہ رپورٹ کا اختیار ہے۔