• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف باجوہ سیکریٹری ہاکی تعینات،ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر اولمپئن آصف باجوہ کو سیکرٹری پی ایچ ایف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا۔ جس میں 14اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی میں آج سے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، ہاکی بحالی کے لئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ،کوشش ہو گی کہ کلب ہاکی کو بحال کیا جائے۔ ایگزیکٹو بورڈ اور صدر پی ایچ ایف سے خصوصی اجازت لی ہے کہ ہر تین ماہ بعد فیڈریشن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات پی ایچ ایف کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ انہون نے تمام سابق اولمپئینز اور سابق کھلاڑیوں کو دعوت دی کہ وہ مل بیٹھ کر ہاکی بحالی کے لئے مشورہ دیں ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے فوری بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کرائی جائے گی ۔ سیکرٹری پی ایچ ایف نے اعلا ن کیا کہ بہت جلد ملک میں پروفیشنل ہاکی لیگ کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو ایک سال میں ٹاپ ٹین اور پھر ٹاپ فور میں لانا ہدف ہے۔

تازہ ترین