• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکا، شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا


کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں دھماکے میں شہید چاروں پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، دیگر وزراء، پولیس اور ایف سی کے آئی جیز نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں۔

گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون بلاک ٹو الہدٰی مسجد کے نزدیک پولیس موبائل کے قریب دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے پھٹنے سے چار پولیس اہلکار شہید جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ سب کے لیے لائن ڈرا کر دی جائے۔

صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت کی ہے، عمران خان نے کہا کہ مقدس مہینے میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی کے عفریت کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی قائدین نے دھماکے کی مذمت اور شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین