صوفی اور مغربی میوزک کے انداز والا جنون گروپ جلد اپنا نیا گیت اور نئی ویڈیو مداحوں کے لیے پیش کر رہا ہے۔
جنون کی نئی ویڈیو کی شوٹنگ ملک کے شمالی علاقے شوگران میں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پرکی جارہی ہے۔
ایک بیان میں جنون نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے جنون اور اس کے پیغام پر اعتماد کا اظہار کیا۔
جنون کا کہنا ہے کہ یکجا ہونے کے بعد وہ اپنا پہلا گیت اور پہلی ویڈیو کیمپین کا آغازعید کے قریب کر رہے ہیں ۔
گروپ کے مطابق گیت اور ویڈیو میں اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے ۔