بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو تبدیل کرنے میں دن رات ایک کر رکھا ہے اور اُن کی ٹیم بھی اُ ن کے بارے میں اُن کے مداحوں کو اُن کی ہر حرکت سے با خبر رکھ رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے بطابق کنگنا رناوت آج اور کل کانز فلم فیسٹول میں شرکت کریں گی جس کے لیے اُنہوں نے 10 دن میں 5 کلو وزن کم کیا ہے۔
فلم کوئین کی ہروئین نے کانز فلم فیسٹول میں اپنے لباس کے لحاظ سے بہترین اور خوبصورت نظر آنے کے لیے انتھک محنت کی ہے، ساتھ ہی اپنے مداحوں کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ مختلف ورزشیں کرتی نظر آ رہی ہیں۔
کنگنا رناوت نے جِم میں اپنے فٹنس ٹرینر کی مدد سے مختلف ورزشیں کرکے اپنا وزن 10 دنوں میں 5 کلو کم کیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کانز فلم فیسٹول میں تیسری مرتبہ شرکت کے موقع پر کنگنا کیسی نظر آتی ہیں؟