پی ٹی آئی حکومت کےایک اور وزیر نور الحق قادری کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی، وزیر مذہبی امور کی کامیابی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزاروٕں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ نورالحق قادری کی جانب سے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جبکہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی۔
درخواست نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، نیز الیکشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا حکم دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔