نیویارک ( نیوز ڈیسک) فیس بک کا کہنا ہے اس نے متعدد ممالک میں انتخابات پر اثر انداز ہونے والی اسرائیلی کمپنی پر پابندی عائد کردی اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے درجنوں اکاؤنٹ اور پیجز کو منسوخ کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے سائبر سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ نیتھینیئل گلائیچر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی نے 65 اسرائیلی اکاؤنٹ، 161 پیجز، درجنوں گروپس اور 4 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بند کیا ہے۔ان کے مطابق یہ تمام اکاؤنٹ، پیجز تل ابیب میں مقیم سیاسی مشاورتی اور لابی کرنے والے ادارے ʼآرکمیڈز گروپʼ سے منسلک تھے جو اپنی سوشل میڈیا مہارت اور قابلیت کے ذریعے حقیقت کو تبدیل کرتے ہیں۔