• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیوم آباد،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،پولیس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد سی ایریا میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 26سالہ خالد حسین ولد نجیب اللہ زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا ، پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو 7 گولیاں ماریں اور 30بور پستول کا استعمال کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والے 2 خول تحویل میں لے لئے ہیں،مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختوانخوا کے علاقے لکی مروت سے ٹرالر پر کنڈیکٹر اور دو روز قبل کراچی آیا تھا ،پولیس کا کہناہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔‎
تازہ ترین