• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر بار بہتر ذائقے کیلئے کھانے میں’نمک‘ کب ڈالیں؟

کھانے میں ایک لازمی جزو نمک ہے، جس کا مناسب استعمال ذائقے کو چار چاند لگانے کے ساتھ عام کھانوں کو خاص بنا دیتا ہے۔

نمک سے کھانے کا قدرتی ذائقے نکالنے کےلیے صرف اس کی مقدار ہی کافی نہیں بلکہ اسے کب ڈش میں شامل کیا گیا ہے؟ یہ بھی بہت اہم ہے۔

دراصل مختلف نوعیت کے کھانوں میں نمک مختلف جذب ہوتا ہے، اس کو ڈش میں شامل کرنے کا وقت اور رطوبت ہی مجموعی ذائقے پر اثر انداز ہوتا ہے۔

گوشت، سوپ، چاول، پاستہ، دالوں اور سبزی سے بنی ڈشز میں نمک کب ڈالا جائے، یہی چیز کھانے کو متوازن کے ساتھ لذیز بھی بناتی ہے۔

گوشت پکاتے وقت نمک شروع ڈالنا ہی اہم ہے، وہ پکنے کے دورانیے میں تمام ریشوں میں داخل ہوجاتا ہے لیکن اسے آخر میں ڈالیں تو وہ گوشت کے بجائےوہ شوربے کا حصہ رہ جاتا ہے اور ذائقہ معیاری نہیں رہتا۔

سوپ اور یخنی میں ذائقے کےلیے نمک کو پانی میں حل کرنا چاہیے، اسے پکانے کے دوران کسی بھی مرحلے میں ڈش کا حصہ بناسکتے ہیں، کئی شیف کہتے ہیں سوپ اور یخنی پکانے کے دوران تھوڑا تھوڑا نمک ڈالیں اور بار بار چیک کریں کہ ذائقہ ایڈجسٹ ہوا یا نہیں۔

چاول اور پاستہ کو ابالنے سے پہلے پانی میں نمک ڈالیں، تھوڑا نمک اُس وقت اور تھوڑا نمک ابلتے وقت ڈالیں، یہ نشاستے دار غذائیں پکنے کے دوران ذائقے کو جذب کرتی ہیں، ان چیزوں میں بعد میں نمک ڈالنا بے اثر رہتا ہے۔

دالیں، لوبیا، چنے جب بھگودیں تو اس میں نمک شامل کردیں تاکہ ان میں نرمی آجائے اور یہ پکنے میں کم وقت لیں اور ذائقہ بہتر دیں، ان چیزوں میں پکاتے وقت نمک ڈالنے سے یہ سخت ہوجاتی ہیں دیر سے گلتی ہیں۔

سبزیوں میں نمک آخر میں یا پکنے سے تھوڑا سا پہلے ڈالنے سے اُس کا ذائقہ کرنچ پیدا کرتا ہے، یہ ٹریک صرف نمکین سبزیوں جیسے ٹماٹر ، مرچ اور مشروم وغیرہ کےلیے زیادہ موثر ہے۔

یاد رکھیں نمک ڈالنے کے بعد ذائقہ چکھتے رہیں اور یہ بھی خیال رہے کہ کیوبز، ساسز، سویا ساس وغیرہ میں نمک پہلے ہی شامل ہوتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید