• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈوراس: 21 سالہ ٹک ٹاکر جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ پائی گئی

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

وسطی امریکا کے ملک ہنڈوراس کی 21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اور ٹی وی میزبان جینیفر نکول ریواس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

ٹک ٹاکر کی لاش یکم اکتوبر 2025 کو ہنڈوراس کے دارالحکومت  ٹیگوسی گالپا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان جینیفر نکول نے آن لائن اور ٹی وی دونوں پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد شناخت قائم کی تھی۔ وہ چینل سی ایچ ٹی وی پر جلوہ گر ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی فین فالوئنگ تھی۔

جنیفر نکول کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے جبکہ انسٹاگرام پر 16 ہزار مداح ان کی خوشگوار پوسٹس کے منتظر رہتے تھے۔

ٹک ٹاکر کے مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں نے سوشل میڈیا پر غم و افسوس کا اظہار کیا اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ 

اپنی موت سے صرف ایک دن پہلے جینیفر نے انسٹاگرام پر پکل بال کورٹ کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ وہ کھیل کی تیاری کر رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق جینیفر نکول مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں اور اس سلسلے میں ادویات بھی لے رہی تھیں۔  شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت مرگی کے دورے کے باعث ہوئی، پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کی موت کو طبعی قرار دیا ہے۔

ان کے اہلِ خانہ نے اس سانحے پر صبر کی درخواست کرتے ہوئے نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید