• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوج نے 21غیرملکی جاسوس طیاروں کا سراغ لگالیا

ماسکو(اے پی پی) روسی فوج نے گزشتہ ہفتے کے دوران 21غیر ملکی لڑاکا طیاروں کا پتہ لگایا ہے جو روسی فضائی حدود کے قریب جاسوسی کررہے تھے۔روسی مسلح افواج کے سرکاری اخبارکی جانب سے جمعہ کو شائع ہفتہ وار رپورٹ میں اس سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طیاروں کو روسی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے پچھلے ہفتے روسی لڑاکا جیٹ طیاروں کو 6 بار پرواز یں کرنا پڑیں۔
تازہ ترین