• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کتنی خوبصورتی سے تصویر کو کاٹا ہے‘‘

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے دو روز قبل سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی اور نئی آنے والی فلم ’ملال‘ کی ہیروئن شرمین سیگل کے لیے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سلمان خان نےگزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ شرمین سیگل کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے گانے ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔


سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس تصویر میں سلمان خان کی سابقہ محبوبہ ایشوریہ رائے بھی کھڑی ہیں جنہیں سلمان خان نے نہایت خوبصورتی سے کاٹ دیا۔ سلمان خان کی اس حرکت پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے درعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نےسلمان خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی خوبصورتی سے انہوں نے اس تصویر کو کاٹا ہے۔‘

ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے لکھا کہ ’کیا سر ہماری سابقہ بھابھی ایشوریہ جی کو کاٹ دیا آپ نے۔‘

واضح رہے کہ فلم ہم دل دے چکے صنم کے بعد سے سلمان خان اور ایشوریہ کے درمیان ایک گہرا رشتہ قائم ہوگیا تھا لیکن پھر کچھ ہی عرصے میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، آج ایشوریہ بالی ووڈ کے نامور اداکار ابھیشیک بچن کی شریک حیات اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بہو ہیں۔

دوسری جانب شرمین سیگل بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی ہیں جبکہ فلم میں اُن کے مدمقابل ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار میزان، جاوید جعفری کے بیٹےہیں، دونوں کی یہ ڈبیو فلم ہے۔

فلم کا ٹریلر ہفتے کو ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ فلم 28 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین