• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ 2019کے آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ایونٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوجو  اصل مسئلہ درپیش ہے وہ اسکی ناقص فیلڈنگ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم، انگلینڈ سے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل  میچوں کی سیریز 4 کے مقابلے میں صفر سے ہار چکی ہے، یہ سیریز ہائی اسکورنگ رہی جس میں دونوں ٹیموں نے ہر بار لگ بھگ تین سو یا اس سے زیادہ رنز اسکور کیے۔

لیکن انگلینڈ کی چار میچوں میں جیت کی وجہ اسکی فیلڈنگ کے شعبے میں شاندار پرفارمنس اوور برتری ہے۔اب جبکہ ورلڈ کپ کے آغاز میں پندرہ دن رہ گئے ہیں، پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ مکی آرتھر جنھوں نے بڑی کوشش کی کہ ٹیم اپنی فیلڈنگ بہترکرے مگر ایسا نہ ہوسکا اورمکی  ٹیم کی اس خامی سے خاصے پریشان ہیں۔

میچ کے بعد اپنی ایک پریزنٹیشن اپنے ٹیوٹر پیغام میں کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری فیلڈنگ بہت ہی مایوس کن رہی، اور یہی دونوں ٹیموں میں سب سے بڑا فرق ہے ، انھوں نے کہا کہ اگر آپ سائوتھمپٹن اور ناٹنگھم کے میچز کو دیکھیں تو میچ کے آخری پانچ اوورز میں کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی۔

پاکستان نے بہت اچھا مقابلہ کیا،  لیکن اصل فرق دونوں ٹیموں میں فیلڈنگ کا ہے، اور میرے لیے یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ میں نے بہت کوشش کی ہے اس شعبے میں خامیوں کو دورکیا جائے۔

لیکن اس وقت صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے،انکا کہنا تھا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ اسے بہتر کریں۔تاہم مکی آرتھر پاکستان کی مجموعی کارکردگی سے کافی مطمئن ہیں کہ اس ٹیم نے عالمی نمبر ایک ٹیم کا کافی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

بالخصوص وہ بیٹنگ سے کافی خوش ہیں، چار میچوں میں تین سنچریاں بنیں جبکہ آخری میچ میں کپتان سرفراز نے 97کی نہایت اچھی اننگ کھیلی، جوکہ قابل تعریف ہے۔

تازہ ترین