• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے بعد روس نے بھی افغانستان کو داعش کا گڑھ قرار دیدیا

ماسکو (جنگ نیوز /ایجنسیاں)امریکا کے بعد روس نے بھی افغانستان کو داعش گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی لڑائی میں حصہ لینے والے دہشتگرد شمالی افغان سرحدی علاقوں میں جمع ہورہے ہیں،تفصیلات کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے سربراہ الیگزانڈر بورٹنیکوف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں نے جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی کہا تھا کہ شام اور عراق میں خونریز حملے کرنے والے داعش کے دہشتگرد وہاں قائم کی گئی ’خلافت‘ کے خاتمے کے بعد افغانستان پہنچ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف ایس بی کے سربراہ الیگزانڈر بورٹنیکوف کاتاجکستان کے دور پر کہنا تھاکہ پانچ ہزار کے قریب داعش کے دہشتگرد وسطی ایشیائی ممالک کی سرحدوں پر مختلف گروپوں کی صورت میں جمع ہو چکے ہیں۔ بورٹنیکوف کے مطابق یہ دہشتگرد وہ ہیں، جو شام میں جنگی کارروائیوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس تناظر میں روس نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ سرحدی نگرانی کو سخت کر دیا ہے۔ امریکی عہدیدار نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ داعش کے کچھ اراکین افغانستان پہنچ کر اپنا تجربہ اور مہارت مقامی عسکریت پسندوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین