• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواب سچ ثابت ہوا، مجھ پر دبائو ہے خود کو ہمیشہ تیار رکھا ، وہاب ریاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے ہی خواب آیا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا فون آیا ہے، تمہارے لئے آخری موقع ہے، یہ خواب سچ ثابت ہوگیا۔جن توقعات پر ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔میرے مرحوم والد کی بہت خواہش تھی کہ ورلڈکپ کھیلوں،میں نے انگلینڈ میں کم کرکٹ کھیلی ہے۔مجھ پر دباو ہے لیکن خود کو ہمیشہ تیار رکھا ہے۔تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اس لئے مجھ پر کارکردگی کے لئے دباو ہے۔منگل کو لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ 2سال قومی ٹیم سے باہر رہ کر بہت کچھ سیکھا ہے، پہلے سے پختہ کار بولر بن گیا ہوں، کوشش ہوگی کہ میرا تجربہ ٹیم کے کام آئے،انگلینڈ کی کنڈیشنز میں ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلا ،ٹیسٹ میچز کی وجہ سے وہاں کی پچز اور ماحول کا اندازہ ہے،قومی ٹیم کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مجھے شامل کیا گیا،ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کھیلنے کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہوں،وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ میں وکٹیں ڈرائی ہوں گی اور ریورس سوئنگ کرنے والوں کو کامیابی حاصل ہوگی۔

تازہ ترین