پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا، گرین شرٹس آج بھی ٹریننگ کریں گے، فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی سیشن کا حصہ ہونگے۔
ان دنوں برسٹل میں موجود پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے پریکٹس میں مصروف ہے، افغانستان کے خلاف جمعے کو ہونے والے وارم اپ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم نے بدھ کو ٹریننگ کی۔
شاداب خان اور محمد عامر نے بھی اسکواڈ کو جوائن کیا، قومی ٹیم آج بھی ٹریننگ سیشن کرے گی، ورلڈ کپ کے لیے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہونے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ آج پریکٹس کریں گے۔
قومی ٹیم 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد میگا ایونٹ میں اُس کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔