• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا آغاز پیر کو ہوگا،سپریم کورٹ

ملک کی اعلی ترین عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پہلے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پیر کو ہوگی۔

مقدمات کی جلد سماعت کے لیے ماڈل کورٹس کے کا میاب تجربے کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالتی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور ہوگیا۔

 ای کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا سلسلہ پیر کو شروع ہوگا، جج صاحبان اسلام آباد میں ہوں گے اور وکیل کراچی سے دلائل دیں گے۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت سے وکلا سائلین اور عدالتی نظام کو فائدہ ہوگا،مقدمات کے التوا کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

اس سہولت سے سائلین کا وقت اور رقم کی بھی بچت ہو گی، ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف شہروں میں موجود سپریم کورٹ رجسٹری سے یہ سہولت حاصل ہوگی۔

تازہ ترین