پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع مہمند تحصیل صافی کے سیا سی و سما جی کا ر کن ڈاکٹر داود صا فی نے فرشتہ مہمند کے زیادتی اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس بچی کے اغواءکے وقت جاگ جاتی اور بروقت ایف آئی آر درج کرتے اور کارروائی کرتے تو معصوم فرشتہ مہمندکی جان بچائی جاسکتی تھی۔فرشتہ مہمندقتل کیس سے یہ بات بھی عیاں ہوگئی ہے کہ جب تک عوام انصاف کے حصول کیلئے سینوں پر گولی کھانے اور مرنے مارنے پر نہیں تل جاتے حکومت خواب غفلت سے نہیں جاگتی ۔