• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دباؤ پر ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حسن روحانی

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید گہری اور خطرناک ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے بھی مؤقف سامنے آگیا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ پر ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹیں گے، چاہے ہم پر بمباری بھی کی جائے۔

واضح رہے 20 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اگر ایران جنگ کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کا اختتام ہوگا۔

تازہ ترین