آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

صدقہ و خیرات کے مصارف

سوال : صدقہ اور خیرات کیسے اور کن لوگوں کوادا کیا جاسکتا ہے۔ نیز غیر مسلم ریاست یا غیرمسلم علاقے میں رہ کر یہ کیسے ادا کیا جاسکتا ہے؟ (آصف رسول)

جواب: نفلی صدقہ تو کسی مال دار کو بھی دے سکتے ہیں ،اگرچہ نادار کو دینا افضل ہے۔ زکوٰۃ صرف غریب مسلمان کو دی جاسکتی ہے۔ صدقاتِ واجبہ جیسے صدقۃ الفطر اور کفارہ وغیرہ بھی صرف غریب مسلمان کو دینا چاہیے۔ کسی جگہ اگر مصرف دستیاب نہ ہو تو قریب تر جگہ کے مستحقین پر خرچ کردینا چاہیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں