آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نصرپور : شہادت حضرت علیؓ پر مجالس اور ماتمی جلوس برآمد

نصرپور (نامہ نگار) نصرپور اور قرب و جوار میں شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پالی جانی اڈیرولال اسٹیشن بھائو خان پٹھان محب پلیجو کوٹ جاوید حسین شاہ،حسینی امام بارگاہ نصرپور، حیدری امام بارگاہ ،پنجتنی امام بارگاہ، گائوں میو لاشاری، سمیت دیگر علاقوں میں مجالس میں حضرت علیؓ کی حیات پر روشنی ڈالی گئی بعد ازاں حسینی امام بارگاہ سے ایک تعزیئے، ماتمی جلوس، قاضی ریان الحسن کی قیادت میں نکالا گیا جس میں نصرپور اور قرب و جوار کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماتمی جلوس مصری شاہ اوطارہ سے گزار کر ارباب حسن کے پڑ پر پہنچا جہاں روزی افطار کا وقت ہوگیا تھا جہاں مومنوں نے روزہ کھولا اور جلوس آگے کی جانب روانہ ہوا، جلوس جہاں سے برآمد ہوا وہاں پر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

سندھ بھر سے سے مزید