کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں نے کہاہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے جانب سے عید الفطر کے بعد اسلام آباد کے طرف مہنگائی لاقانونیت اور بدامنی کے خلاف اور ملکی استحکام کیلئے ملین مارچ کے اعلان سے مودی نواز حکمرانوں کے ایوانوں میں خوف طاری ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد ،ضلعی معاونین حافظ حلیم شاہ، مولانا محمد ہاشم خشکی ،مولانا علی محمد مہترزئی، مولانا محمد عثمان پر کانی، مولانا محمد ایوب ایوبی، مولانا عبد الو الی، مفتی عبدالسلام رہسانی ،مولانا حکیم حبیب اللہ ، حاجی قاسم خان خلجی،چوہدری محمد عاطف ، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ خلیل احمد سا رنگزئی، مولانا عزیز اللہ ا غبرگ، مولانا جمال الدین حقانی، حافظ عبدالغنی شہزاد، حافظ دوست محمد، حافظ عبدالقادر، حافظ تاج الدین، حاجی نعمت اللہ ملا خیل، حافظ مجیب الرحمن، حافظ بلال ناصر، مولانا الطاف شاہ، مولانا مسعود احمد ، میر فاروق لا نگو، مولانا فیض محمد فیضان، مولانا ضیا الرحمٰں فاروقی ، مفتی احسان الحق حقانی ،مولانا ابوبکر،حافظ شبر احمد مدنی، میر سرفراز احمد شاہوانی، ظفر اللہ کاکڑ،حافظ فضل محمد ، حافظ مقصود احمد ،سید احمد شاہ اور سالارعلا ئوالدین نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت امریکہ ومودی نواز حکمرانوں کی تمام سازشوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرے گی، قوم جمعیت کی منظم و مستحکم تحریک کی بدولت موجود حکمرانوں کی ملک دشمن پالیسیوں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کا ملین مارچ پر امن طریقے سے ہو گا کارکن قائد جمعیت کے حکم کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کر ینگے 14 جو لائی کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والا ناموس رسالت ملین مارچ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔