• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے سے منی لانڈرنگ، ایف آئی اے کو کیس بھیجنے کی سفارش

وفاقی ٹیکس محتسب نے سونے کے ذریعے منی لانڈرنگ کا کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔

ٹیکس محتسب نے ایف آئی اے سے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ کے ذریعے 50 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے، تمام ملوث افسران کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات شروع کی جائیں۔

ٹیکس محتسب نے سفارش کی ہے کہ ایف بی آر چیف کلیکٹر کسٹمز کے ذریعے فراڈ میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات شروع کرے، کسٹمز کلیکٹریٹ 50 ارب روپے وصولی کے اقدامات کریں۔

ٹیکس محتسب کا اپنی سفارشات میں مزید کہنا ہے کہ وزارت تجارت سونے کی درآمد و برآمد پر نظرثانی کے لیے کمیٹی قائم کرے، کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ٹی ڈیپ کے نمائندے شامل ہوں۔

ٹیکس محتسب نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ کمیٹی 45 روز میں ایس آر او کی خامیوں کو دور کرنے کی سفارشات پیش کرے، نیز وزارت تجارت سونے کی درآمدی اور برآمدی اسکیموں کا جائزہ لے۔

تازہ ترین