پاکستان کے کامیڈی اداکار یاسر حسین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا۔
پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار یاسر حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنی تقریب حلف برداری میں نہ بلانے پرانہیں جامن کی گٹھلی کہہ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری لگاتے ہوئےیاسر حسین نےلکھا کہ ’مودی عمران خان کے لُکس (خوبصورتی) سے خوف زدہ ہوگیا ہوگا،خود سوچو ایک طرف عمران اوردوسری طرف وہ جامن کی گٹھلی۔‘
واضح رہےحال ہی میں ہونے والے بھارتی انتخابات جیتنے والے نریندر مودی نے اپنے تمام پڑوسی ممالک کے وزرائے اعظم کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا ہے جبکہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نہیں بلایا۔
یاد رہے اداکاریاسر حسین اکثر ہی اپنے طنزیہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔