بھارت میں مودی کی شکل والی قلفی فروخت ہونے لگی۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں دوبار منتخب ہونے والےوزیر اعظم نریندر مودی کی شکل والی ’مودی سیتافل قلفی ‘ فروخت کی جارہی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے وویک اجمیرا نامی بھارتی شہری نے اپنے آئس کریم پارلر میں منفردقلفی متعارف کروائی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ قلفی میں بنائی جانے والی مودی کی تصویر مشین کی مدد سے نہیں بلکہ ہاتھوں سے بنائی جاتی ہے۔ پارلر کا عملہ 24گھنٹوں میں 200 قلفیاں تیار کرتا ہے۔
پارلر کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ اسپیشل قلفی مودی کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے سے پہلے 30مئی تک فروخت کی جائے گی۔
’مودی سیٹافل قلفی‘ کو شہریوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ لوک سبھا میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی المعروف بی جے پی کے مداحوں کی جانب سے یہ قلفی 50فیصدڈسکاؤنٹ پر فروخت کی جارہی ہے۔
پارلر کےمالک وویک اجمیر نے اسپیشل قلفی کے حوالے سے بتایا کہ ’مودی سیتافل قلفی‘ 100فیصد قدرتی اجزاء سے بنائی جاتی ہے۔