پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان میں خاتون کا شوہر اور دیور بھی شامل ہیں۔
گوجرانوالہ کے علاقے دھلے میں شادی شدہ خاتون کو 5 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
خاتون کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خاتون سے زیادتی کرنے والوں میں اس کا شوہر اور دیور بھی شامل ہیں۔
پولیس نے ورثاء کی زیادتی کی درخواست کے الزام میں پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔