• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےایم سی کے 14 ہزار ملازمین عید پر تنخواہ سے محروم

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 14 ہزار ملازمین اس مرتبہ عید الفطر پر تنخواہ سے محروم رہیں گے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں، کے ایم سی کے ملازمین سندھ حکومت کے اس رویے پر سراپا احتجاج بن گئے۔

کے ایم سی محکمہ مالیات نے خط لکھ کر میئر کراچی وسیم اختر کو اس صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کو 24 کروڑ 17 لاکھ روپے کم جاری کیے، تاہم 56 کروڑ 38 لاکھ روپے کی رقم بینک میں منتقل نہ ہوسکی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملنے والی رقم ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لیے ناکافی ہوگی، اگر رقم 24تاریخ کو جاری کی جاتی تو شاید تنخواہ مل پاتی۔

کے ایم سی کے ملازمین سندھ حکومت کے رویے پر سراپہ احتجاج ہیں، کے ایم سی میں ملازمین کی تعداد کم و بیش 14 ہزار ہے۔

تازہ ترین