• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: گھر کی دیواروں سے برآمد نایاب سونے کے سکے 35 لاکھ ڈالر میں نیلام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

فرانس میں گھر کی دیواروں سے برآمد نایاب سونے کے سکوں کا خزانہ 35 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع پرانے مکان کی دیواروں سے ملنے والے نایاب سونے کے سکوں کے خزانے کو 30 لاکھ یورو (تقریباً 35 لاکھ امریکی ڈالر) میں نیلام کردیا گیا۔

یہ سکے پال نارسے نامی شخص نے جمع کیے تھے، جو 2024ء میں وفات پاگئے، وہ ایک سادہ زندگی گزارنے والے شخص تھے، جنہوں نے دنیا بہت کم دیکھی، لیکن اپنی تمام جمع پونجی نایاب سکوں کے شوق پر خرچ کی، ان کے پاس 1000 سے زائد نایاب سونے کے سکے موجود تھے، جس میں کئی صدیوں پرانے اور تاریخی سکے شامل تھے۔

پال نارسے کی کوئی اولاد نہیں تھی اور ان کے سکوں کے خزانے سے بھی بہت کم لوگ واقف تھے تاہم، ان کی وفات کے بعد جب ایک شخص نے ان کے خالی مکان کی تلاشی لی تو اسے ایک اسٹور روم میں ایک پینٹنگ کے پیچھے دیوار کے اندر چھپا ہوا یہ خزانہ ملا۔

اس خزانے میں قدیم مقدونیہ کے سکے (336 سے 323 قبل مسیح) اور فرانسیسی بادشاہوں کے دور کے تقریباً مکمل سلسلے شامل تھے، اس کے علاوہ 172 سونے کے 20 فرانک سکوں کے 10 پیکٹس بھی ملے، جو ایک سونے کی اینٹ کے برابر مالیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نیلامی میں اس خزانے کی قیمت اندازے سے کہیں زیادہ ملی، جس کا ابتدائی تخمینہ 20 لاکھ یورو لگایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید