• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت یوسفزئی کا مفتی پوپلزئی کو چیئرمین کمیٹی بنانے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

چاند اور رویت ہلال کمیٹی کے معاملے میں شوکت یوسفزئی بھی کود پڑے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے مفتی منیب الرحمٰن کو ہٹاکر ان کی جگہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو کمیٹی چیئرمین بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ازسرنو تشکیل دی جائے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ہوسکتا ہے ملک میں عیداور روزہ ایک ہی دن ہوجائے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تکلیف دہ بات ہےکہ ایک گلی میں روزہ اور ایک گلی میں عید ہو۔

انہوں نے کہا کہ نئی رویت ہلال کمیٹی میں فواد چوہدری اور وزارت سائنس کی ٹیم کو بھی لیا جائے۔

رویت ہلال کے حوالے اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے بیان داغا تھا۔

ان کی وزارت نے قمر کیلنڈر جاری کردیا ہے،جس کے تحت 5 جون بروز بدھ کو پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔

تازہ ترین