قہقہوں کا طوفان رانگ نمبر 2 ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ۔
فلم برطانیہ ، امریکا ، یو اے ای ، جنوبی افریقا ، قطر اور ناروے سمیت دنیا بھر میں 100 سے زائد اسکرینوں پر فلم کی نمائش جاری ہے ۔
محبت، جذبات، ایکشن ، کامیڈی اور قہقہوں کا طوفان لئے مزیدار اسٹوری کے ٹیزر، ٹریلر اور گیتوں نے پہلے ہی فلم بینوں کے دِل میں گھر بنا کر اُن کا تجسس بلندیوں تک پہنچادیا ہے ۔
فلم کی کہانی میں عوام کی بڑھتی دلچسپی کو دیکھ کر فلمی پنڈتوں نے بھی اس فلم کیلئے کامیابی کی نوید سنا دی ہے،”رانگ نمبر2 “ کیلئے ایڈوانس بکنگ پر رَش برقرار ہے۔عوام کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس فلم کو دیکھنے کیلئے آئندہ دِنوں کے ٹکٹ بھی بُک کرانے میں مصروف ہیں۔
رانگ نمبر2 کے مرکزی کرداروں میں باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، یاسر نواز، احمد حسن، شفقت چیمہ ، ثنا فخر اور دیگر شامل ہیں۔
فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔
یہ فلم ”جیوفلمز“ کا ایک شاندار تحفہ ہے جو میٹھی عید سے فلم بینوں کا لطف دوبالا کرے گی۔