• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، قراقرم ایکسپریس پٹری سے اتر گئی

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی ایک بوگی فیصل آباد ریلوےاسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، 2 گھنٹے بعد ٹریک بحال کر دیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ صبح 10 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا ، تاہم ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، حادثے کی شکار بوگی کے دو پہیے پٹری سے اتر گئے تھے۔

ذرائع ریلوے نے بتایا کہ واقعے کے بعد 2 گھنٹے میں ریلیف ٹرین کی مدد سے ٹرین ٹریفک 12 بجکر 20 منٹ پر بحال کر دی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرینوں کا پٹری سے اترنا معمول بنتا جارہا ہے، ایک ہفتے کے دوران ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

تازہ ترین