• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹھے پکوانوں میں شیرخرما سب سے لذیذ اور بہترین

پکوانوں میں شیرخرما سب سے لذیذ اور بہترین پکوان ہے جو کہ ہر خوشی کے موقع پر بنایا جاتا ہے۔شیرخرما اور سویاں تقریباً ہر گھر میں بنائی جاتی ہیں اور ان کی لذت کھانے والوں کے منہ کا ذائقہ لبھا دیتی ہے۔ہمارے ہاں یہ میٹھا عید پر ضرور تیار کیا جاتا ہے۔۔شیرخرما دودھ اور کھجور سے تیار کیا جاتا ہے اس میں مختلف طرح طرح کے میوہ جات بادام ،پستہ ،کاجو، الائچی، زعفران،کشمش اور لونگ وغیرہ بھی ڈالے جاتے ہیں جو اسکی لذت میں بھرپور اضافہ کرتے ہیں۔ یہ روایتی میٹھا شیرخرما ازل سے عید پر بنایا جارہا ہے۔یوں تو عید پر اور بھی طرح طرح کے لذیذ پکوان تیار کیے جاتے ہیں ۔مگر شیرخرما نہ بنے ایسے ممکن ہی نہیں۔ عید کے علاوہ بھی مختلف دعوتوں میں شیرخرما تیار کیا جاتا ہے۔یہ بہت ہی مزیدار ڈش ہے شاید ہی کوئی ہو جس کو شیرخرما پسند نہ ہو ۔ مزیدار شیرخرما اور سویوں کی چند تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

شیر خرما

اجزا ء۔

دو دھ۔ ایک لیٹر،کاجو ۔پچیس گرام،کشمش۔ پچیس گرام،بادام۔ پچیس گرام،پستہ ۔پچیس گرام، خربوزے کے بیج۔ پچیس گرام،دیسی گھی ۔آدھا کپ

چھوٹی اِلائچی۔ چھ عدد،لونگ ۔چار عدد،مخانے ۔ایک سو گرام،ناریل۔ پچیس گرام،پھینیاں ۔ایک سو گرام،سویاں ۔ایک سو گرام،چینی ۔ایک کپ، اخروٹ۔ پچیس گرام،کھویا۔ پچاس گرام،کیوڑا واٹر۔ آدھا چائے کا چمچ،ٹوٹی فروٹی ۔ایک سو پچاس گرام

ترکیب۔

۔ایک پین میں دودھ لے کر اُبال لیں ۔

۔اب ا یک پین میں دیسی گھی لیں اور اس میں چھوٹی اِلائچی، لونگ، میوہ جات ،مخانے ،ناریل ، پکا ہوا دودھ ،پھینیاں ،سوّیاں ،چینی ،اخروٹ اور کھویاڈا ل کر آٹھ سے دس منٹ تک پکا لیں ۔

۔اب اس میں کیوڑا واٹر ڈال کر گارنش کر لیں۔

آپکا مزیدار شیرخرما تیار ہے ۔

رنگین شیر خرمہ

اجزاء۔

رنگین سویاں۔ایک پیکٹ

دودھ۔ایک کلو،چینی۔آدھا پاؤ

کھویا۔آدھا پاؤ

پسی ہری الائچی۔آدھا چائے کا چمچ

چھوہارے (سلائس)۔آدھا کپ

ڈرائی فروٹ۔آدھا کپ

لال شربت۔حسبِ ضرورت

تیل۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

پین میں تیل اور الائچی کو کڑکڑالیں۔

پھر اس میں سویاں شامل کرکے بھون لیں۔

دوسری پتیلی میں دودھ، چھوہارے اور چینی کو حل کرلیں۔

اب اس میں کھوئے کو ہاتھ سے مسل کر شامل کرلیں۔

دودھ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں ڈرائی فروٹ ڈال کر مکس کرلیں اور سویاں بھی شامل کرکے مکس کرلیں۔

آخر میں ڈش آؤٹ کرکے ڈرائی فروٹ اور لال شربت سے گارنش کرلیں اور سرو کریں۔

باریک سویوں کا زردہ مولڈ

اجزاء۔

سویاں(باریک)۔ ایک پیکٹ

گھی۔ چار کھانے کے چمچ

الائچی پاوڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

کریم۔ ایک پیکٹ

دودھ۔ ایک کپ

چینی۔ ایک کپ

زرد رنگ۔ 250گرام

پستہ، بادام، کشمش ۔گارنشنگ کے لیے

کیوڑا ۔ایک کھانے کا چمچ

ترکیب۔

سوس پین میں گھی گرم کر کے سویاں فرائی کریں۔اس میں چینی، زرد رنگ، دودھ، الاائچی پاوٴڈر ، پستہ، بادام، کشمش اور کریم ڈال کر مکس کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ دھیان سے چمچ چلاتے رہیں ۔آخر

میں کیوڑا ڈالیں۔ کسی پین یا مولڈ میں سیٹ کر دیں۔تھوری دیربعد سرونگ پلیٹ میں پلٹ لیں۔ گارنش کر کے سرو کریں۔

سویوں کی کھیر

اجزاء۔

دودھ ۔آدھا کلو

سویاں ۔ ایک کپ

چاندی کا ورق ۔ ایک عدد

ثابت سبز الائچی ۔ چار عدد

کیوڑہ واٹر ۔ ایک چائے کا چمچ

چینی ۔چار کھانے کے چمچ

بادام ۔ حسب ِضرورت

پستہ ۔حسب ِضرورت

ترکیب۔

دودھ کو چینی کے ساتھ ابال لیں۔

سویوں کو دودھ میں ڈالیں۔ ساتھ ہی الائچی شامل کریں۔

جب دودھ ہلکا گاڑھا ہوجائے تو اس میں کیوڑہ ڈالیں اور سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔

کٹے میوہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں۔

کھوئے کی سویاں

اجزاء۔

کھویا۔ ڈیڑھ پاؤ

سویاں۔ ایک کلو

بالائی۔ آدھ کلو

دودھ۔ آدھ لیٹر

چینی۔ ایک کلو

تیل ۔حسبِ ضرورت

کیوڑا ۔ایک بڑا چمچ

بادام ۔ایک چھٹانک

کشمش۔ آدھی چھٹانک

پستہ ۔آدھی چھٹانک

لونگ ۔دو تین عدد

پسی زعفران۔ آدھی چٹکی

سبز الائچی۔ چند عدد

ترکیب۔

پتیلی میں تیل کو گرم کریں اور اس میں لونگ اور سبز الائچیاں ڈال کر بھون لیں۔ سویوں کو بھی بادامی رنگت آنے تک بھونیں۔ ان پر دودھ ڈالیں اور مدہم آنچ پر پکنے دیں۔ سویاں پک جائیں تو بالائی اور کھوئے کوملا کر پھینٹیں اور سویوں میں شامل کر دیں۔مزیدار کھویا سویاں تیار ہیں۔

سپیشل میوہ شیرخرما

اجزاء۔

دودھ۔ ایک لیٹر

چینی۔ ایک کپ

کھوپرا (پسا ہوا)۔ چار کھانے کے چمچ

پستے (پسے ہوئے)۔ دو کھانے کے چمچ

چھوہارے۔ دو عدد

چاول (پسے ہوئے)۔ چار کھانے کے چمچ

سویاں۔ ایک کپ

کھویا ۔چارکھانے کے چمچ

بادام (پسے ہوئے)۔ دو کھانے کے چمچ

چھوہارے (کٹے ہوئے)۔ چھ عدد (بیج نکال کر چار چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

الائچی کے دانے۔ چار عدد

ترکیب۔

پتیلی میں دودھ ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ابال آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔اس میں سویاں، چاول اور چینی ڈال دیں۔10منٹ تک چمچ ہلاتی رہیں۔اس کو 20-25منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔اب اس میں پسا ہواکھوپرا، بادام اور پستے ڈال دیں۔ الائچی دانے اور چھوہارے بھی ڈال دیں اور مزید 10منٹ پکائیں۔ سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کٹے ہوئے چھوہاروں اور کھویا سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

کریمی شیر خرما

اجزاء۔

دیسی گھی ۔ایک کھانے کا چمچ

دودھ۔تین لیٹر

بادام۔پانچ کھانے کے چمچ(چھلکا اتار کر کٹے ہوئے)

چھوہارے۔تین عدد(بھگو کر کاٹے ہوئے)

ناریل پاؤڈر۔دوکھانے کے چمچ

کریم۔دوپیکٹ

باریک سویاں۔دوگرام(توڑی ہوئی )

الائچی پسی ہوئی۔آدھا چائے کا چمچ

چینی۔دوکپ

کشمش۔دوکھانے کے چمچ(دھلی ہوئی)

ترکیب۔

دیسی گھی میں سویوں کو ہلکا سابراؤن تل لیں۔ایک علیحٰدہ پتیلی میں تین لیٹر دودھ ابال لیں۔پھر الائچی ،بادام،چھوہارےاور چینی ملا کر چند منٹوں تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب اس میں تلی ہوئی سویاں ڈال کر اس وقت تک پکائیںجب تک دودھ گاڑھا نہ ہوجائے ۔ پھر اس میں ناریل پاؤڈر ملا کر آگ سے اتار لیں ۔کشمش اور کریم ڈال کر کچھ دیر چمچ سے ہلائیںاور ٹھنڈا ہونے دیں۔تھوڑی سی کریم سجاوٹ کے لیے بچالیں۔اب تیار شدہ شیرخرماایک ڈش ٖخورمامیں نکال کر اس کی ڈریسنگ کریم سے کریں۔ساتھ ہی تھوڑے پستے بادام بھی کتر کر ڈال دیں۔اس کا ذائقہ بہت عمدہ ہو گا۔ کریمی شیرخرما اپنے گھر میں ضرور بنائیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔

شاہی شیرخرما

اجزاء۔

دودھ ۔دو لیٹر

سوکھی کھجور۔دو سو پچاس گرام یعنی ایک پاؤ(گٹھلیاں نکال کر باریک کاٹ لیں)

کھوپرا۔پچاس گرام یعنی پانچ کھانے کے چمچ(کھرچ لیں)

بادام،پستہ۔پچاس گرام یعنی پانچ کھانے کے چمچ(گرم پانی میں بھگو کر چھلکا اتار لیں)

الائچی۔ایک چائے کا چمچ(دانے نکال لیں)

کیوڑا۔ایک کھانے کا چمچ

سویاں ۔پچاس گرام

شکر ۔حسبِ ضرورت

گھی۔ایک کھانے کا چمچ

ترکیب۔

دودھ میں کھجوروں کو پکا کر گلا لیجیے۔پھر گھی یا تیل میں سویاں بھون کر انہیں کھجور والے دودھ میں ڈال دیں۔اب شکر ،بادام ،پستہ اور کھوپرا شامل کریں اور درمیانی آگ پر پکائیں۔ جب تھوڑا گاڑھا ہونے لگے تو الائچی ڈال لیں۔ جب پک کر ٹھنڈا ہو جائے تو کیوڑا چھڑک لیں۔

تازہ ترین