چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر ہائی کمیشن کے حکام نے ان کا استقبال کیا ۔
چیف جسٹس اتوار کو بین الاقومی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے ، وہ برطانیہ میں دیگر ممالک کے ججز کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس موقع پر مختصر گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نچلی عدالتوں میں جلد انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کہ یہ ان کے لئے اور پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے لیے مجھے چنا گیا ہے۔