وزیر اعظم عمران خان آج قوم کے نام پیغام دیں گے،پیغام آج صبح 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے پیغام میں نئے ٹیکس اصلاحات ایجنڈے اور معاشی اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ بجٹ میں غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی حکومت اپنا بجٹ 11 جون کو پیش کرے گی۔